Tuesday, February 25, 2020

سیلیکٹرز کے ایکٹرز ............ حسن نثار کے لیے جواب





محترم حسن نثار صاحب کے کالمز سےانکے سوشل میڈیا اکاونٹس تک کا سفر دیکھ رہی ہوں اور حیران ہوں کس طرح جناب
دو سیاسی
پارٹیوں پر ملبہ ڈالتے ہوے اس "تیسری قوت " کو جانبوجھ کر نظر انداز کر گیے جو ہماری معیشت ، سیاست ، اخلاقیات اور معاشرت سب کی تباہی کی وجہ ہے
اپنے آپکو کو " سچا " کہنا کوئی بڑی بات نہیں اسکو " شیخی " مارنا کہا جاتا ہے، کمال یہ ہے کہ دوسرے آپکو سچا کہیں اور دوسرے بھی وہ جو کسی " ادارے "سے خوشامد کرنے کے پینتیس ہزار ماہانہ نہ لیتے ہوں
محترم حسن نثار صاحب نہ صرف آدھ سچ بولتے ہیں بلکہ اکثر اوقات پورا جھوٹ بھی بول لیتے ہیں اور اپنے یوٹیوب چینل
کے ذریعے وہ یہ جھوٹ بول بھی رہے ہیں اور دنیا میں بڑے زور و شور سے پھیلا بھی رہے ہیں
میرا ان سے مطالبہ ہے کہ اگر پورا سچ بولنا ہے تو ہمت کریں اور بتائیں کہ پاکستان کی سیاست سیاسی پارٹیوں نے نہیں "عسکری پارٹی" نے برباد کی ہے . "بی بی بابو " کہہ کر انپر تبرے ڈالنے سے پہلے اپنا ، اپنی عدالت کا اور اپنے جرنیلوں کا رویہ یاد کر لیں جنہوں نے ان "سلیکٹڈ " صاحب کو بھی اپنی ٹرم پوری نہ کرنے دی جن کو بی بی شہید سے چھین کر " ہیوی مینڈیٹ " دیا گیا تھا
نئی نسل کو حسن نثار ، شامی صاحب اور ہارون رشید جیسے پرانے شعبدہ باز خوب بیوقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں وہ بھی تاریخ کو مسخ کر کے ! صرف اس لیے کہ نئی نسل اس " کچرے "پر پلتی ہے جسکو " الیکٹرانک میڈیا " کہتے ہیں مگر ابھی ہماری نسل زندہ ہے جو حسن نثار کی جھوٹی نسل اور میڈیا پر پلی بونگی نسل کے درمیان زندہ ہیں اور جب تک ہم زندہ ہیں انکی تاریخ کو مسخ کرنے کی کوششوں اور نئی نسل کی بگڑی شکلوں کو درست کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے رہیں گے ہم ان جعلی تاریخ دانوں اور جمہوریت پر شب خون مارنے والوں کے کاسہ لیسوں کے چہرے پر پڑے نقاب نوچ کر انکی حقیقی شکلیں عوام کو ضرور دیکھائیں گے انشاللہ تعالی

No comments:

Post a Comment